شہرِ قائد میں سورج آگ برسانے لگا، شہری گرمی سے تلملا اٹھے

شہرِ قائد میں سورج آگ برسانے لگا، شہری گرمی سے تلملا اٹھے فائل فوٹو شہرِ قائد میں سورج آگ برسانے لگا، شہری گرمی سے تلملا اٹھے

شہر قائد میں سورج آج آگ برسائے گا، موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ صوبے کے دیگر علاقوں میں بھی موسم گرم، بہت گرم اور خشک رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت ‏41 ڈگری سینٹی گریڈ تک تجاوز کر سکتا ہے جبکہ ‏ہوا میں نمی کا تناسب صبح کے وقت 80 اور شام کو 60 فیصد تک بڑھ سکتا ہے۔

صوبے کے مشرقی علاقوں میں نم ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے، شہر کے مضافات میں چند مقامات پر گردوغبار اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کے توقع ہے۔ بدھ یا جمعرات کو کراچی میں معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔

آج تھرپارکر، عمرکوٹ، ٹھٹھہ اور سجاول میں بھی چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

install suchtv android app on google app store