دنیا کا سب سے کم وزن والا لیپ ٹاپ، صرف 634 گرام کے ساتھ

دنیا کا سب سے کم وزن والا لیپ ٹاپ، صرف 634 گرام کے ساتھ فائل فوٹو دنیا کا سب سے کم وزن والا لیپ ٹاپ، صرف 634 گرام کے ساتھ

دنیا کا سب سے ہلکا لیپ ٹاپ متعارف کرا دیا گیا ہے۔ جاپانی کمپنی Fujitsu نے ایف ایم وی یو ایکس کے 3 نامی لیپ ٹاپ متعارف کرایا ہے جس کا وزن چارجر کے بغیر محض 634 گرام ہے۔

اس سے قبل دنیا کے ہلکے ترین وزن والے لیپ ٹاپس بھی اسی کمپنی نے تیار کیے تھے۔ جن میں سے ایک 2022 کا ڈبلیو یو ایکس جی 2 اور دوسرا 2024 کا ڈبلیو یو 5 جے 3 ہے، جن کا وزن بھی 634 گرام ہے۔ اس نئے لیپ ٹاپ کا وزن کم رکھنے کے لیے مختلف میٹریلز کو استعمال کیا گیا ہے۔

اس کا اوپری پینل کاربن فائبر پر مشتمل ہے جبکہ کی بورڈ اور بنیاد کے لیے میگنیشم لیتھیم کو استعمال کیا گیا ہے۔ ہلکے وزن کے باوجود لیپ ٹاپ کی تیاری میں خیال رکھا گیا ہے کہ عام استعمال کے دوران وہ خراب نہ ہو۔

اس لیپ ٹاپ کے چارجر کا وزن بھی محض 151 گرام ہے، جبکہ سابقہ لیپ ٹاپس کے چارجرز کا وزن 280 گرام تھا۔ اس لیپ ٹاپ میں انٹیل کور الٹرا 7، 255 یو پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ آرٹی فیشل انٹیلی انجن بھی صارفین کو دستیاب ہوگا۔

ڈیوائس میں 16 جی بی ریم اور 512 جی بی اسٹوریم دی گئی ہے جبکہ اس کا ڈسپلے 14 انچ کا ہوگا۔ وائرلیس کنکٹویٹی جیسے وائی فائی 7 اور بلیو ٹوتھ ورژن 5.4 جیسے فیچرز صارفین کو دستیاب ہوں گے جبکہ یو ایس بی ٹائپ سی، یو ایس بی ٹائپ اے، ایچ ڈی ایم آئی پورٹس کے ساتھ ایک مائیکرو ایس ڈی سلاٹ بھی دستیاب ہوگی۔

لیپ ٹاپ کے ڈیزائن میں ونڈوز ہیلو فنگر پرنٹ سنسر بھی موجود ہے جبکہ ویب کیم کے لیے پرائیویسی شٹر بھی دیا گیا ہے۔ کمپنی کے مطابق مسلسل ویڈیوز پلے کرنے پر لیپ ٹاپ کی بیٹری 7 گھنٹے تک کام کرسکے گی اور عام استعمال پر 18 گھنٹے تک اسے چلایا جاسکتا ہے۔ اس کی قیمت 1863 ڈالرز رکھی گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store