الیکٹرک بائیکس اور لیپ ٹاپ کی خریداری آسان، حکومت نے بڑا اعلان کر دیا

کھیلتا پنجاب گیمز کے تحت پنجاب حکومت نے الیکٹرک بائیکس اور لیپ ٹاپ کی خریداری کے لیے 30 کروڑ روپے کا بجٹ منظور کرلیا فائل فوٹو کھیلتا پنجاب گیمز کے تحت پنجاب حکومت نے الیکٹرک بائیکس اور لیپ ٹاپ کی خریداری کے لیے 30 کروڑ روپے کا بجٹ منظور کرلیا

کھیلتا پنجاب گیمز کے تحت پنجاب حکومت نے الیکٹرک بائیکس اور لیپ ٹاپ کی خریداری کے لیے 30 کروڑ روپے کا بجٹ منظور کرلیا۔ پنجاب حکومت نے بطور سپلیمنٹری گرانٹ دینے کی باقاعدہ اجازت دے دی ،منصوبے کی منظوری پہلے ہی ہو چکی تھی اور اب فنڈز بھی منظور کرلیے گئے ہیں ۔

محکمہ خزانہ پنجاب 980 ای بائیکس کی خریداری کے لیے 30 کروڑ 6 لاکھ روپے جاری کرے گا،ای بائیکس واہ انڈسٹری سے G2G ماڈل کے تحت حاصل کی جائیں گی۔

18 سال سے کم عمر کامیاب کھلاڑیوں کو 600 سے زائد لیپ ٹاپس دیئے جائیں گے جووزیراعلیٰ لیپ ٹاپ پروگرام کے تحت فراہم کیے جائیں گے۔

حکام کے مطابق فنڈز کی منظوری کے بعد خریداری اور تقسیم کا عمل جلد شروع کیا جائے گا ۔

install suchtv android app on google app store