جی میل کے پاس ورڈز تبدیل کرتے رہیں، گوگل کی وارننگ

اپنا اکؤنٹ محفوظ کرنے کیلئے اپنا پاسورڈ تبدیل کرتے رہیں فائل فوٹو اپنا اکؤنٹ محفوظ کرنے کیلئے اپنا پاسورڈ تبدیل کرتے رہیں

اگر آپ کافی عرصے سے اپنا جی میل اکاؤنٹ استعمال کر رہے ہیں اور پاس ورڈ تبدیل نہیں کیا، تو اب فوراً ایسا کرنا بہتر ہوگا۔

یہ مشورہ گوگل کی جانب سے صارفین کے اکاؤنٹس کے تحفظ کے لیے دیا گیا ہے۔

یہ انتباہ ایسے وقت میں آیا ہے جب حالیہ ہفتوں میں جی میل سسٹمز کے ڈیٹا ہیک ہونے کی رپورٹس سامنے آئی ہیں۔

گوگل نے صارفین کو جولائی کے آخر اور 8 اگست کو خبردار کرتے ہوئے بتایا کہ ہیکرز لوگوں کی لاگ ان معلومات حاصل کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

ایک حالیہ سکیورٹی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہیک یا چوری ہونے والے پاس ورڈز کی تعداد مجموعی اکاؤنٹس کے 37 فیصد کے برابر ہے۔

گوگل نے ایک گروپ "شائنی ہنٹرز" کے بارے میں بتایا، جس نے ڈیٹا لیک ویب سائٹ بنائی تاکہ صارفین سے رقم حاصل کی جا سکے۔

کمپنی کے مطابق اس مسئلے سے بچاؤ کا سب سے بنیادی طریقہ یہ ہے کہ فوراً اپنا پاس ورڈ تبدیل کریں اور ہر چند ماہ بعد اسے بدلنے کی عادت ڈالیں۔

مزید براں، بہتر یہ ہے کہ پاس ورڈ کی جگہ "پاس کیز" استعمال کریں، جس میں فنگر پرنٹ یا چہرے کی شناخت کے ذریعے اکاؤنٹ تک رسائی دی جاتی ہے، جس سے ہیکرز کے لیے قبضہ کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔

گوگل نے یہ بھی کہا کہ ایس ایم ایس پر مبنی دوہری تصدیق کا استعمال ترک کر کے کسی تصدیقی ایپ کا استعمال کریں۔

install suchtv android app on google app store