پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی لانچ

پاکستان میں فائیو جی لانچنگ کےپہلےمرحلےکاآغاز ہو گیا ہے فائل فوٹو پاکستان میں فائیو جی لانچنگ کےپہلےمرحلےکاآغاز ہو گیا ہے

پاکستان میں فائیو جی لانچنگ کےپہلےمرحلےکاآغاز ہو گیا ہے ، پی ٹی اے نےانٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کیلئے ٹی او آر جاری کرکے اظہاردلچسپی کی درخواستیں طلب کرلی ہیں۔

انٹرنیشنل کنسلٹنٹ پاکستان میں فائیو جی لانچنگ کیلئے انڈسٹری اورٹیلی کام آپریٹرزکے ساتھ مشاورت کرکے رپورٹ تیارکرے گا۔ عالمی معیارکےمطابق سپیکٹرم کی ریلیز کے حوالے میکنزم کی تیاری، فی میگا ہرٹس سپیکٹرم کی قیمت کا روپےاورڈالرمیں تعین اور سپیکٹرم کی نیلامی کیلئےآسان ادائیگی پلان ترتیب دینا بھی کنسلٹنٹ کے فرائض میں شامل ہے۔

انٹرنیشنل کنسلٹنٹ پی ٹی اے کو سپیکٹرم کی نیلامی کیلئے پالیسی سفارشات دےگا ، حکومت فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی انہی سفارشات کی روشنی میں کرے گی۔

install suchtv android app on google app store