صارفین کو بہتر سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف

 واٹس ایپ فائل فوٹو واٹس ایپ

واٹس ایپ آن لائن ویب ایپلیکیشن نے صارفین کو مزید بہتر سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے اسکرین لاک فیچر متعارف کروا دیا تاکہ پیغامات تک غیر افراد کی رسائی نہ ہوسکے۔

فی الحال یہ فیچر صرف واٹس ایپ ویب بیٹا صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔ نئے فیچر کے ذریعے غیرمصدقہ اشخاص ایپ تک رسائی حاصل نہیں کرسکیں گے۔

اسکرین لاک فیچر کا اعلان پچھلے سال کیا گیا تھا مگر اب اسے باقاعدہ طور پر لانچ کیا گیا ہے، میٹا کی ملکیت کمپنی نے بتایا کیا کہ یہ اپ گریڈیشن فی الحال صرف بیٹا پروگرام کے صارفین کے لیے ہے۔

واٹس ایپ کی جانب سے اپنی بلاگ پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ’’ہم نے پچھلے سال اسکرین لاک آپشن سے متعلق ایک آرٹیکل شیئر کیا تھا یہ ایک ایسا فیچر ہے جو واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ بیٹا کے لیے ہے۔‘‘

پیغام میں مزید کہا گیا کہ پاس ورڈ کے ذریعے ایپ کو غیرمجاز رسائی سے دور رکھا جاسکے گا، واٹس ایپ نے طویل ٹیسٹنگ کے بعد اس فیچر کو بیٹا صارفین کے لیے ریلیز کردیا ہے۔

install suchtv android app on google app store