متحدہ عرب امارات کی سائبرسیکیورٹی کونسل نے خبردار کیا ہے کہ واٹس ایپ پر ایک خطرناک زیرو ڈے اٹیک سامنے آیا ہے، جو صرف ایک کال کے ذریعے صارف کا فون ہیک کر سکتا ہے، حتیٰ کہ کال ریسیو نہ کرنے پر بھی۔
ماہرین کے مطابق ہیکرز اس خامی کے ذریعے صارفین کے چیٹس، تصاویر اور ذاتی ڈیٹا تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
یہ حملہ اتنا خطرناک ہے کہ صرف نامعلوم نمبر سے کال موصول ہونے پر فون متاثر ہو سکتا ہے۔
حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت:
نامعلوم نمبروں سے آنے والی کالز فوراً بلاک کریں۔
۔ مشکوک لنکس پر کلک نہ کریں۔
۔ واٹس ایپ کو تازہ ترین ورژن میں اپ ڈیٹ رکھیں۔
۔ دو قدمی تصدیق لازمی فعال کریں۔
۔ صرف مستند ذرائع سے معلومات حاصل کریں۔
سائبرسیکیورٹی حکام نے خاص طور پر سرکاری اداروں اور حساس محکموں میں کام کرنے والے افراد کو ہدایت دی ہے،
وہ اپنی سیکیورٹی سیٹنگز باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کریں اور ذاتی ڈیوائسز پر حساس گفتگو سے گریز کریں۔
ذرائع کے مطابق واٹس ایپ کی سیکیورٹی ٹیم اس خامی کو دور کرنے پر کام کر رہی ہے۔
تاہم صارفین کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ محتاط رہیں کیونکہ فون ہیک کسی بھی وقت ایک کال سے ان کے ڈیٹا کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔