گوگل فوٹوز کی نئی اپڈیٹ نے صارفین کو حیران کر دیا

گوگل فوٹوز کی نئی اپڈیٹ نے صارفین کو حیران کر دیا فائل فوٹو گوگل فوٹوز کی نئی اپڈیٹ نے صارفین کو حیران کر دیا

گوگل فوٹوز میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی متعدد نئے فیچرز کا اضافہ کیا گیا ہے۔

ان میں تصاویر میں موجود افراد اور اشیا کو ہٹانے یا ایڈٹ کرنے کا فیچر بھی شامل ہے جبکہ ایک نئے آسک بٹن کا اضافہ کیا گیا ہے۔ یہ بٹن تصاویر یا ایڈٹ کی درخواستوں پر ردعمل ظاہر کرتا ہے۔ گوگل کی جانب سے آڈیو ہدایات کے ذریعے تصاویر کو ایڈٹ کرنے کا فیچر پکسل 10 سیریز کے فونز میں متعارف کرایا تھا۔

اب اسے آئی فونز صارفین کے لیے پیش کیا جا رہا ہے جو امریکا میں اسے استعمال کرسکتے ہیں۔ کمپنی کی جانب سے آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے ری ڈیزائن فوٹو ایڈیٹر بھی متعارف کرایا جا رہا ہے۔ کمپنی نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ صارفین کے لیے ایک نیا فیچر پرسنلائز ایڈیٹنگ سے متعلق ہے جو گوگل فوٹوز میں لوگوں کے چہروں کو پہچانتا ہے۔

صارفین ہیلپ می ایڈٹ آپشن کو منتخب کرکے کسی تصویر میں موجود افراد کے بارے میں ہدایات دے سکتے ہیں، جیسے ان کے چہرے پر موجود سن گلاسز کو ہٹا سکتے ہیں، مسکرانے پر مجبور کرسکتے ہیں یا ایسے ہی دیگر کام کرسکتے ہیں، مگر تصویر میں موجود ہر فرد کے لیے الگ سے ہدایت دینا ہوگی۔

کمپنی کی جانب سے گوگل فوٹوز میں نانو بنانا اے آئی امیج ماڈل کا اضافہ بھی کیا جا رہا ہے تاکہ وہ اپنی تصاویر کو نئے اسٹائلز کے ساتھ دوبارہ تیار کروا سکیں۔ گوگل کی جانب سے فوٹوز میں اے آئی ٹیمپلیٹس فیچر بھی متعارف کرایا جا رہا ہے تاکہ صارفین آسانی سے کسی تصویر مخصوص فارمیٹ میں تبدیل کرسکیں۔

یہ فیچر سب سے پہلے امریکا اور بھارت میں صارفین کو دستیاب ہوگا۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال گوگل فوٹوز میں اے آئی پر مبنی سرچ فیچر امریکا میں متعارف کرایا گیا تھا۔ اب کمپنی نے اس فیچر کو 100 سے زائد ممالک میں توسیع دی ہے۔

install suchtv android app on google app store