واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی بڑی مشکل آسان کردی

واٹس ایپ فاہل فوٹو واٹس ایپ

واٹس ایپ کا استعمال روزانہ کروڑوں افراد کرتے ہیں اور ٹیکسٹ کے علاوہ امیجز، ویڈیوز اور دیگر فارمیٹ کی فائلز بھی اپنے دوستوں یا پیاروں سے شیئر کرتے ہیں۔

مگر دنیا کی مقبول ترین میسجنگ سروس میں ایک صارف 16 ایم بی سے زیادہ کی میڈیا فائل (فوٹو، ویڈیو یا آڈیو) سینڈ نہیں کرسکتا یا 100 ایم بی تک ڈاکومنٹس فائل کو بھیجا جاسکتا ہے۔

اور اس کی وجہ سے اکثر صارفین کو بڑے سائز کی فائلز کو اپنے دوستوں سے شیئر کرنے کے لیے دیگر سروسز جیسے جی میل یا وی ٹرانسفر کا سہارا لینا پڑتا ہے۔

مگر اب واٹس ایپ کے صارفین کو بڑی فائلز بھیجنے کے لیے دیگر سروسز کا رخ کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ میں بہت جلد صارفین 2 جی بی تک کی میڈا فائلز کو شیئر کرسکیں گے۔

واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی سائٹ WABetainfo کی رپورٹ کے مطابق میسجنگ ایپ کی جانب سے آئی او ایس کے بیٹا ورژن میں 2 جی بی تک کی فائل بھیجنے کے فیچر کی آزمائش کی جارہی ہے۔

اس فیچر کی آزمائش ارجنٹینا میں کی جارہی ہے جہاں چند بیٹا صارفین کے پاس پوپ اپ نوٹیفکیشن میں پوچھا گیا ہے کہ اب وہ 2 جی بی تک کی میڈیا فائلز سینڈ کرسکتے ہیں۔

ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ دیگر ممالک کے بیٹا صارفین یا دنیا بھر میں تمام صارفین کے لیے یہ فیچر کب تک متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

امکان یہی ہے کہ اس فیچر کو متعارف کرانے میں چند ماہ لگ سکتے ہیں۔

دوسری جانب واٹس ایپ کی جانب سے اینڈرائیڈ کے بیٹا ورژن میں اینڈ ٹو اینڈ انڈیکٹرز کی آزمائش بھی کی جارہی ہے۔

اس کے لیے ایک نیا فوٹر کال ہسٹری میں دیا جائے گا جس میں عندیہ دیا جائے گا کہ صارفین کی کالز اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہیں اور کوئی بھی یہاں تک کہ واٹس اور میٹا بھی ان کو سن نہیں سکتے۔

واٹس ایپ کی جانب سے ممکنہ طور پر اسی طرح کا فوٹر چیٹس لسٹ اور اسٹیٹس اپ ڈیٹس کے لیے بھی متعارف کرایا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store