شین وارن کی ٹیسٹ کیپ لاکھوں ڈالر میں نیلام ہوئی لیکن کیوں؟ وجہ سامنے آتے ہی مداح حیران

شین وارن فائل فوٹو شین وارن

آسٹریلیوی لیگ سپنر شین وارن نے اپنی ٹیسٹ کیپ بیچ کر آسٹریلیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ کے متاثرین کی مدد کا اعلان کیا تو ان کی ٹیسٹ کیپ 10 لاکھ 7 ہزار 5 سو ڈالرز میں نیلام ہو گئی۔

آسٹریلیا کی جانب سے 145 ٹیسٹ میچوں میں 708 وکٹیں حاصل کرنے والے شین وارن کی ٹیسٹ کیپ کو بش فائر فنڈ کے لیے نیلام کیا گیا۔شین وارن کی ٹیسٹ کیپ 10 لاکھ 7 ہزار 5 سو ڈالرز میں نیلام ہوئی۔

نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم براہ راست بش فائر فنڈ میں دی جائے گی۔

سابق آسٹریلوی کرکٹر کا کہنا ہے یہ نیلامی میری توقعات سے کہیں بڑھ کر ہے۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا کے جنگلات میں بڑے پیمانے پر لگی آتشزدگی کے باعث اب تک 27 افراد اور ایک ارب کے قریب چرند پرند ہلاک ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ جنگلات میں آتشزدگی کے نتیجے میں 2000 گھر مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں جب کہ ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر نقل مکانی کر چکے ہیں۔

install suchtv android app on google app store