آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

آسٹریلیا فوائل فوٹو آسٹریلیا

برسبین میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

برسبین میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے 65رنز کا ہدف باآسانی2وکٹ پر حاصل کرلیا، پانچ میچز کی سیریز میں آسٹریلیا کو0-2 کی برتری حاصل ہوگئی،ٹریوس ہیڈ نے22 اورمارنس لبوشین 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،اسٹیو اسمتھ 23اورجیک ویدرالڈ 17رنزبناکرناٹ آؤٹ رہے۔

انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگزمیں241رنز بناکرآؤٹ ہوئی،بین اسٹوکس50اورزیک کرالی44رنزبنا کر نمایاں رہے،وِل جیکس41، اولی پوپ26 بناسکے،جبکہ بین ڈکٹ، اسٹیو اسمتھ اور ہیری بروک15-15رنزبنا کر آؤٹ ہوئے۔

 مائیکل کلارک نے پہلی اننگزمیں6 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا،جبکہ مائیکل نیسر نےدوسری اننگزمیں5کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،آسٹریلیا کی ٹیم نےپہلی اننگزمیں511رنزبنائے،انگلینڈ نےپہلی اننگزمیں334رنز اسکورکئےتھے، ایشز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ 17دسمبر سے ایڈیلیڈ میں شروع ہوگا۔

 
install suchtv android app on google app store