آسٹریلیا کے معروف کھلاڑی پرکیوں پابندی عائد کردی گئی آپ بھی جانیےاس خبرمیں

آسٹریلیا کے معروف کھلاڑی پرکیوں پابندی عائد کردی گئی فائل سوٹو آسٹریلیا کے معروف کھلاڑی پرکیوں پابندی عائد کردی گئی

کرکٹ آسٹریلیا نے معروف کھلاڑی اسمتھ پر ایک سال کی پابندی عائد کردی۔

کرکٹ آسٹریلیا نے معروف کھلاڑی ایملی اسمتھ پر ایک سال کی پابندی عائد کرتے ہوئے انہیں ویمن بگ بیش کرکٹ لیگ کھیلنے سے روک دیا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ایملی اسمتھ نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ویمن بگ بیش لیگ کی ٹیم لائن اپ کا اعلان ہونے سے قبل اسے سوشل میڈیا پر شیئر کردی تھی۔

 ہوبارٹ اری کینٹ کی وکٹ کیپر ایملی اسمتھ نے سزا قبول کرتے ہوئے معافی مانگ لی ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ ایملی نے آرٹیکل 2.3.2 کی خلاف ورزی کی ہے، کسی بھی کھلاڑی کو اندر کی معلومات میڈیا یا سوشل میڈیا پر شیئر کرنا منع ہے۔
ایملی اسمتھ پر کسی بھی قسم کی کرکٹ کھیلنے پر تین ماہ کی پابندی ہوگی، 24 سالہ کھلاڑی ویمن بگ بیش لیگ اور ڈبلیو این سی ایل ایونٹ سے بھی باہر ہوگئی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ واقعہ 2 نومبر کو ہوری کین کے سڈنی تھنڈر سے مقابلے سے قبل پیش آیا تھا، میچ تیز بارش کے سبب ٹاس کیے بغیر ہی ملتوی ہوگیا تھا۔

نکولسن نے ایس ای این سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رولز زیادہ اہمیت کے حامل ہیں یہ واقعہ غلطیوں کا مزاح ہے، ایملی اسمتھ کے پاس اس وقت موبائل فون موجود نہیں ہونا چاہئے تھا ان کے موبائل فون کس طرح آیا یہ بھی پتا کرنا چاہئے۔

install suchtv android app on google app store