ہانگ کانگ سکسز: پاکستان نے آسٹریلیا کو 1 رن سے شکست دی

ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے آسٹریلیا کو محض ایک رن سے شکست دے دی فائل فوٹو ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے آسٹریلیا کو محض ایک رن سے شکست دے دی

ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے آسٹریلیا کو محض ایک رن سے شکست دے دی۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا، جس میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 اوورز میں 121 رنز بنائے۔

جواب میں آسٹریلیا صرف 120 رنز بنا سکی، پانچ وکٹوں کے نقصان پر میچ ختم ہوا۔

پاکستان کے خواجہ نافع 14 گیندوں پر 50 رنز بنا کر پلیئر آف دی میچ قرار پائے اور ریٹائرڈ ہارٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے شاہد عزیز، عباس آفریدی اور محمد شہزاد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

دوسرا سیمی فائنل:

دوسرے سیمی فائنل میں کویت نے انگلینڈ کو37 رنز سے ہراکرفائنل کے لیےکوالیفائی کرلیا۔

کویت نے مقررہ اوورز میں 142رنزبنائے، جب کہ انگلینڈ کی ٹیم مقررہ چھ اوورز میں 105 رنز بناسکی۔

واضح رہے کہ ہانگ کانگ سکسز کپ کے فائنل میں پاکستان کا مقابلہ کویت سے ہوگا۔

install suchtv android app on google app store