پری میچور بچوں کی دماغی نشونما پر تحقیق میں اہم انکشافات!

قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں کا دماغ کس طرح بدلتا ہے؟” فائل فوٹو قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں کا دماغ کس طرح بدلتا ہے؟”

امریکہ اور آسٹریلیا کے ماہرینِ طب نے مشترکہ طور پر نئی طبی تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ جو بچے مدتِ حمل مکمل ہونے سے پہلے پیدا ہوتے ہیں، اگر ان کے جسم میں پیدائش کے ابتدائی مرحلے میں پٹھوں کا وزن زیادہ ہو تو ان کی دماغی نشوونما طویل عرصے تک بہتر رہتی ہے۔

بین الاقوامی طبی جریدے میں شائع تحقیق کے مطابق ماہرین طب نے اُن بچوں کا مشاہدہ کیا گیا جو اٹھائیس ہفتوں سے کم مدتِ حمل میں پیدا ہوئے، جن بچوں کے جسم میں چربی کے بغیر وزن زیادہ تھا۔

اُن کی عمر جب تین سال ہوئی تو اُن کی زبان، حرکت اور سیکھنے کی صلاحیتیں دوسرے بچوں کے مقابلے میں نمایاں طور پر بہتر پائی گئیں۔

ماہرین کے مطابق صرف وزن بڑھنا صحت کی نشانی نہیں، بلکہ یہ جاننا زیادہ ضروری ہے کہ بچے کے جسم میں کس نوعیت کا وزن بڑھ رہا ہے، عضلات، اعضاء اور دماغی خلیوں کی مضبوطی ہی اصل نشوونما کی علامت ہے۔

تحقیق میں کہا کہ جن بچوں کو پیدائش کے فوراً بعد متوازن غذا، ماں کا دودھ اور مناسب غذائی نگہداشت فراہم کی گئی، اُن میں دماغی حجم اور اعصابی نشوونما میں نمایاں بہتری دیکھی گئی۔

ماہرین کے مطابق ابتدائی غذائیت اور جسمانی ساخت کی بہتری مستقبل میں بچوں کی سیکھنے، یادداشت اور زبان کی مہارتوں پر مثبت اثر ڈال سکتی ہے۔

 

install suchtv android app on google app store