آسٹریلوی وزیرِاعظم نے اپنی گرل فرینڈ جوڈی ہیڈن سے شادی کر لی

آسٹریلیا کے وزیرِ اعظم انتھونی البانیز نے ہفتے کے روز اپنی گرل فرینڈ جوڈی ہیڈن سے شادی کر لی فائل فوٹو آسٹریلیا کے وزیرِ اعظم انتھونی البانیز نے ہفتے کے روز اپنی گرل فرینڈ جوڈی ہیڈن سے شادی کر لی

آسٹریلیا کے وزیرِ اعظم انتھونی البانیز نے ہفتے کے روز اپنی گرل فرینڈ جوڈی ہیڈن سے شادی کر لی، یوں وہ ملک کے پہلے ایسے رہنما بن گئے ہیں، جنہوں نے وزارتِ عظمیٰ کے عہدے پر فائز ہونے کے دوران شادی کی۔

 ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق 62 سالہ خوش و خرم البانیز نے کینبرا میں واقع اپنی سرکاری رہائش گاہ ’دی لاج‘ کے باغ میں ایک نجی تقریب میں فنانشل سروسز کی کارکن ہیڈن سے شادی کی۔

وزیرِ اعظم نے سوشل میڈیا پر ایک لفظی پیغام میں لکھا ’Married‘، ساتھ ہی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ بو ٹائی پہنے اپنی مسکراتی دلہن کا ہاتھ تھامے کھڑے ہیں اور ان پر کُنفیٹی برس رہی ہے، دلہن نے لمبا سفید لباس پہن رکھا تھا۔

ایک مشترکہ بیان میں جوڑے نے کہا کہ ’ہم بے حد خوش ہیں کہ ہم اپنی محبت اور مستقبل کی زندگی ایک ساتھ گزارنے کے عزم کو اپنے خاندان اور قریبی دوستوں کے سامنے شیئر کر رہے ہیں‘۔

یہ تقریب اس وقت سے ایک سال سے زائد عرصے بعد منعقد ہوئی، جب البانیسی نے 2024 کے ویلینٹائن ڈے پر انہیں شادی کی پیشکش کی تھی اور کہا تھا کہ انہیں ایسی ساتھی مل گئی ہے جس کے ساتھ میں اپنی باقی زندگی گزارنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے اپنی قسمیں خود لکھی تھیں اور ایک سیلیبرنٹ نے ان کی شادی کرائی۔

البانیسی کے کتے ٹوٹو نے رنگ بیئرر کا کردار ادا کیا۔

تقریب کے بعد، جہاں مہمانوں نے سڈنی کی ایک بریوری کی بیئر پی، جوڑا اسٹیوی ونڈر کے گانے آئی ایم یورز پر نیچے کی جانب چلا، نوبیاہتا جوڑا پیر سے آسٹریلیا میں 5 روزہ ہنی مون پر روانہ ہوگا۔

وزیرِ اعظم کی پچھلی بیگم سے 2019 میں طلاق ہوئی تھی اور ان کا ایک بالغ بیٹا نیتھن ہے، وہ 5 سال سے زیادہ عرصہ پہلے میلبورن میں ایک بزنس ڈنر کے دوران ہیڈن سے ملے تھے۔

سینٹر لیفٹ لیبر پارٹی کے رہنما نے اس سال مئی میں ہونے والے انتخابات میں بھاری اکثریت سے دوسری بار 3 سالہ مدت کے لیے وزارتِ عظمیٰ حاصل کی تھی۔

وہ ہائی اسکول کے زمانے میں ہی لیبر پارٹی میں شامل ہوگئے تھے اور بعد میں سڈنی یونیورسٹی میں طلبہ سیاست کی سخت اور کٹھن دنیا میں گہرائی سے شامل رہے۔

install suchtv android app on google app store