پاکستان کیلئے بہت بڑی خوشخبری پاکستان کے اسنوکرچیمپئن محمد آصف کا بہت بڑا کارنامہ

پاکستانی کیوئسٹ محمد آصف فائل فوٹو پاکستانی کیوئسٹ محمد آصف

پاکستانی کیوئسٹ محمد آصف نے انٹرنیشنل بلیئرڈز اینڈ اسنوکر فیڈریشن (آئی بی ایس ایف) ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی۔


ترکی کے شہر اناطولیہ میں ہونے والے عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستانی کیوئسٹ محمد آصف نے فلپائن کے جیفری روڈا کو 5 کے مقابلے میں 8 فریم سے شکست دے کر عالمی ٹائٹل اپنے نام کیا۔

سیمی فائنل میں پاکستان کے نمبر ایک محمد آصف نے تھائی لینڈ کے کرتسانوت کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 0-7 سے کامیابی حاصل کی تھی۔

اس سے قبل انہوں نے کوارٹر فائنل میں بھی ایک تھائی کیوئسٹ کو شکست سے دوچار کیا تھا

install suchtv android app on google app store