بنگلادیش نے پاکستانی ڈرامے کی کاپی بنا ڈالی

بنگلادیش نے پاکستانی ڈرامے کی کاپی بنا ڈالی فائل فوٹو بنگلادیش نے پاکستانی ڈرامے کی کاپی بنا ڈالی

پاکستان کے سال 2024 کے مقبول ترین ڈرامے ’کبھی میں، کبھی تم‘ کی کہانی کو بنگلہ دیش کے ڈرامہ سازوں نے نقل کرتے ہوئے ’یہ ہماری ہی کہانی ہے‘ کے عنوان سے ڈھال لیا ہے۔ ’کبھی میں، کبھی تم‘ جولائی 2024 سے اے آر وائے ڈیجیٹل پر نشر ہوا تھا، جس میں ہانیہ عامر، فہد مصطفیٰ، عریج چوہدری، عماد عرفانی اور نعیمہ بٹ نے اہم کردار نبھائے۔

ڈرامے میں فہد مصطفیٰ اور عماد عرفانی نے دو بھائیوں کا کردار ادا کیا، جبکہ والدین کے کردار بشریٰ انصاری اور جاوید شیخ نے ادا کیے۔

دلچسپ کہانی اور مضبوط کرداروں کی وجہ سے یہ ڈراما پاکستان ہی نہیں بلکہ بھارت، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں بھی بے حد مقبول ہوا۔

اسی مقبولیت کے باعث بنگلہ دیش کے ڈراما سازوں نے اس کہانی کو تقریباً جوں کا توں اپنا کر اپنی زبان میں نیا ڈراما بنا ڈالا۔

بنگالی زبان میں (Eta Amaderi Golpo) یعنی ’یہ ہماری ہی کہانی ہے‘ نام سے ڈراما بنایا گیا ہے، جس میں کردار بھی پاکستانی ڈرامے کی طرح رکھے گئے ہیں۔

بنگلہ دیشی ڈرامے کی کہانی کو بھی پاکستانی ڈرامے کی کہانی کی طرز پر پیش کیا گیا ہے اور اس میں مقبول اداکاروں کو کاسٹ کیا گیا ہے۔

ڈرامے کو مقامی شائقین کی جانب سے پسند کیا جا رہا ہے، تاہم شائقین ڈرامے کو ہو بہو پاکستانی ڈرامے کی کاپی بھی قرار دیتے دکھائی دیے۔

install suchtv android app on google app store