چیئرمین پی سی بی کا انڈر 19 ایشیا کپ جیتنے والی ٹیم کیلئے بڑا اعلان

چیئرمین پی سی بی کا انڈر 19 ایشیا کپ جیتنے والی ٹیم کیلئے بڑا اعلان فائل فوٹو چیئرمین پی سی بی کا انڈر 19 ایشیا کپ جیتنے والی ٹیم کیلئے بڑا اعلان

چیئرمین  پی سی بی محسن نقوی  نے انڈر  19 ایشیا کپ  جیتنے والی ٹیم کے لیے بڑا اعلان  کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی نے  بھارت کے خلاف فاتح ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لیے 50 ، 50 لاکھ روپے دینےکا اعلان کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق  فائنل میں کامیابی کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی  نےکھلاڑیوں سے ملاقات میں ان کا حوصلہ بڑھایا اور  ان کے کھیل کی تعریف کی۔

 ذرائع کا کہنا ہےکہ محسن نقوی نے کھلاڑیوں کا ہر طرح سے خیال رکھنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔

انہوں نے کھلاڑیوں کو یقین دلایا کہ ان کی میڈیکل سمیت ہر ضرورت کو پورا کیا جائےگا۔

خیال رہے کہ دبئی میں کھیلےگئے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے سمیر منہاس کی شاندار بیٹنگ کی بدولت بھارت کو 191 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی۔

install suchtv android app on google app store