پی ایس ایل سیزن 11 کب سے شروع ہوگا؟چیئرمین پی سی بی نے تاریخ بتا دیا

پی ایس ایل سیزن 11 کب سے شروع ہوگا؟چیئرمین پی سی بی نے تاریخ بتا دیا فائل فوٹو پی ایس ایل سیزن 11 کب سے شروع ہوگا؟چیئرمین پی سی بی نے تاریخ بتا دیا

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی (mohsin naqvi)کا کہنا ہے کہ 2نئی ٹیموں کی بڈنگ کی نئی تاریخ 22دسمبر مقرر کردی گئی ہے،پاکستان سپر لیگ 26مارچ سے شروع ہوگی۔

نیو یارک میں روڈ شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لیگ کو بہتر سے بہترین بنانے کیلئے پر عزم ہیں،پاکستان کرکٹ کا مستقبل روشن ہے،پی ایس ایل کو نمبر ون لیگ بنانا ہمارا ویژن ہے۔

ٹیموں کی بڈنگ کا سارا عمل شفاف طریقے سے کیا جائے گا،2نئی ٹیموں کی بڈنگ براہ راست نشر کی جائے گی۔

قبل ازیں انگلینڈ میں کامیابی کے بعد پی ایس ایل کاامریکا میں بھی روڈ شو منعقد کیا گیا ، نیو یارک میں ہونیوالی تقریب میں قومی ترانہ بجایا گیا۔

نیو یارک روڈ شو میں قومی مینز کرکٹ ٹیم کے 6 کھلاڑی شریک ہوئے جن میں سلمان علی آغا، ابرار احمد ،فہیم اشرف ،صائم ایوب، شان مسعود اور سعود شکیل شامل تھے ۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور کرکٹ لیجنڈرز نے پینل گفتگو کی ، رضوان سعیدشیخ نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ عالمی سطح پر برانڈ بن کر ابھررہی ہے،پاکستان کرکٹ کی بہتری کیلئے نمایاں کردار ادا کررہا ہے۔کھیل سفارتکاری اور ثقافتوں کی پہچان کابڑاذریعہ ہے۔

سلمان نصیر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کی بات آتےہی شائقین کاجنون بڑھ جاتا ہے،کھیلوں کے ذریعےایک دوسرے کے قریب آرہےہیں،پی ایس ایل پاکستان کرکٹ کی شناخت کاذریعہ بھی بن چکی ہے،کھیلوں کے ذریعے ممالک ایک دوسرےکے قریب آرہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store