محسن نقوی کی بحرین کے وزیر داخلہ سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی کی بحرین کے وزیرداخلہ جنرل شیخ راشد بن عبداللہ آل خلیفہ سے اہم ملاقات کر رہے ہیں فائل فوٹو وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی کی بحرین کے وزیرداخلہ جنرل شیخ راشد بن عبداللہ آل خلیفہ سے اہم ملاقات کر رہے ہیں

وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی کی بحرین کے وزیرداخلہ جنرل شیخ راشد بن عبداللہ آل خلیفہ سے اہم ملاقات کی۔

 ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے عوام کے باہمی مفاد اور محفوظ مستقبل کے لیے شراکت داری مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

دونوں وزرائے داخلہ نے انسداد منشیات کے شعبے میں قریبی تعاون، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار بڑھانے اور معلومات کے تبادلے کو مزید مؤثر بنانے پر اتفاق کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بحرینی ہم منصب کی جانب سے گرمجوش میزبانی پر دلی شکریہ ادا کیا اور پاکستان کے ساتھ سیکیورٹی و استحکام کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کو سراہا۔

محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اور بحرین کے درمیان برادرانہ تعلقات باہمی اعتماد اور احترام کی مضبوط بنیادوں پر قائم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے اداروں کے درمیان قریبی رابطہ خطے میں امن و سلامتی کے لیے ناگزیر ہے۔

install suchtv android app on google app store