کوہلی کی شاندار اننگز، سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا

بھارت کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی نے رانچی میں جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں شاندار سنچری اسکور کر کے ایک تاریخی سنگ میل عبور کر لیا۔ یہ ویرات کوہلی کی ون ڈے کیریئر کی 52 ویں سنچری ہے، جس کے ساتھ وہ ایک فارمیٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔

اس سے پہلے یہ اعزاز سچن ٹنڈولکر کے پاس تھا، جنہوں نے 51 سنچریاں بنائی تھیں۔

میچ کے دوران کوہلی نے اعتماد اور کلاس کے ساتھ بیٹنگ کرتے ہوئے ابتدائی دباؤ برداشت کیا اور بعد میں جنوبی افریقی بولرز کو مشکل میں ڈال دیا۔

انہوں نے کوریو ڈرائیوز اور بہترین اسٹرائیک روٹیشن کے ذریعے ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کی۔

ابتدائی اوپنر یشاسوی جیسوال کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد کوہلی نے روہت شرما کے ساتھ شراکت داری قائم کی اور بھارت کو بڑے رنز کے حصول کے لیے موقع فراہم کیا۔

یہ سنچری کوہلی کی 83 ویں بین الاقوامی سنچری بھی ہے، جس میں ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 فارمیٹس شامل ہیں۔

خاص بات یہ ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف یہ کوہلی کی چھٹی ون ڈے سنچری ہے، جس کے ساتھ وہ اے بی ڈی ویلیئرز اور کوئنٹن ڈی کاک کے برابر آگئے، جنہوں نے بھی بھارت کے خلاف 6 سنچریاں بنائی ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق کوہلی نے جنوبی افریقہ کے خلاف 32 میچوں میں 6 سنچریاں بنائی ہیں، اور ان کی اوسط 69.86 رہی۔

اس فہرست میں سچن ٹنڈولکر 5 سنچریوں کے ساتھ دوسرے اور گیری کرسٹن 4 سنچریوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

رانچی میں یہ کوہلی کی تیسری سنچری تھی، جس کے بعد وہ بھارت میں کسی ایک میدان پر سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے کھلاڑی بھی بن گئے۔

اس سنگ میل کے ساتھ کوہلی نے ثابت کر دیا کہ 36 سالہ بیٹنگ آئیکون اب بھی کھیل کے بڑے ریکارڈز کے پیچھے دوڑنے کے لیے پرعزم ہیں۔

وہ اب عالمی سطح پر سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں جب کہ مجموعی بین الاقوامی رنز میں 28,000 رنز تک پہنچنے کا ہدف بھی ان کے سامنے ہے، جو صرف سچن تندولکر اور کمار سانگا کارا نے حاصل کیا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store