پاکستان کی آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں چوتھی پوزیشن

پاکستان کی آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں چوتھی پوزیشن فائل فوٹو پاکستان کی آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں چوتھی پوزیشن

پاکستان نے سری لنکا کے خلاف راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے سنسنی خیز ون ڈے میچ میں چھ رنز سے فتح حاصل کر کے آئی سی سی ون ڈے ٹیم رینکنگ میں چوتھی پوزیشن حاصل کر لی۔ اس کامیابی کے بعد سری لنکا پانچویں نمبر پر چلا گیا۔

قومی ٹیم اس وقت ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں ساتویں نمبر پر ہے۔ میچ میں پاکستان کے بلے باز سلمان آغا نے 87 گیندوں پر ناقابل شکست 105 رنز بنائے، جس سے وہ 14 درجے ترقی کر کے 16ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ صائم ایوب نے بھی دو نصف سنچریوں کی بدولت 18 درجے ترقی حاصل کر کے مشترکہ طور پر 35ویں نمبر پر آ گئے۔

بالنگ میں حارث رؤف نے چار وکٹیں لے کر تین درجے ترقی کے بعد 28ویں پوزیشن حاصل کی، جبکہ لیگ اسپنر ابرار احمد 17 درجے ترقی کے بعد بالنگ رینکنگ میں اوپر آئے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ جمعرات کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، جہاں قومی ٹیم سیریز اپنے نام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

install suchtv android app on google app store