سری لنکا کو دوسرے ون ڈے میں شکست، پاکستان نے سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی

سری لنکا کو دوسرے ون ڈے میں شکست، پاکستان نے سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی فائل فوٹو سری لنکا کو دوسرے ون ڈے میں شکست، پاکستان نے سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی

پاکستان نے 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔سری لنکا کے 289 رنز کا ہدف پاکستان نے دو وکٹوں کے نقصان پر 49 ویں اوور میں حاصل کیا اور یوں سیریز میں بھی 0-2 کی برتری حاصل کرلی۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے سری لنکا کو بیٹنگ دی، سری لنکا کی ابتدائی چار وکٹیں 98 کے اسکور پر گر یں، پانچویں وکٹ پر سمارا وکرما اور جینتھ لیانگے نے 61 رنز جوڑے، وکرما 42رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

چھٹی وکٹ پر لیانگے اور مینڈس نے 73 رنز کی شراکت سے ٹیم کو سنبھالا دیا، مینڈس 44رنز بناکر میدان سے باہر گئے، لیانگے نے 54رنز کی اننگز کھیلی۔


آخری اوورز میں ونندو ہسارانگا نے 37 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کا اسکور 8 وکٹ پر 288رنز تک پہنچانے میں مدد ددی او وہ 37رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

گرین شرٹس کی جانب سے ابرارا حمد اور حارث رؤف نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔

آج کے میچ میں کپتانی شاہین شاہ آفریدی کی جگہ سلمان علی آغا کررہے ہیں، شاہین کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے وہ آج پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہیں، میچ کے لیے وسیم جونیئر کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store