پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ون ڈے کرکٹ میں ایک اہم اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ اتوار کو رضوان نے ون ڈے فارمیٹ میں اپنے 100 میچ مکمل کر لیے۔ سری لنکا کے خلاف سیریز کے تیسرے اور آخری میچ کے آغاز سے قبل اس سنگِ میل کی خوشی میں گراؤنڈ میں ایک مختصر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کے دوران ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محمد رضوان ہمیشہ میدان میں بھرپور توانائی کے ساتھ اترتے ہیں اور ان میں پاکستان کے لیے کھیلنے کا جذبہ نمایاں ہے۔
اس موقع پر نسیم شاہ نے رضوان کو اُن کے 100ویں ون ڈے انٹرنیشنل کی کیپ پیش کی، جبکہ ساتھی کھلاڑیوں نے بھی انہیں اس اہم کامیابی پر مبارکباد دی۔
واضح رہے کہ 100 ون ڈے میچز میں 2921 رنز اسکور کیے ہیں۔