پہلا ٹیسٹ: دوسرے روز پاکستان پہلی اننگز میں 378 رنز بنا کر آوٹ

پہلا ٹیسٹ: دوسرے روز پاکستان پہلی اننگز میں 378 رنز بنا کر آوٹ فائل فوٹو پہلا ٹیسٹ: دوسرے روز پاکستان پہلی اننگز میں 378 رنز بنا کر آوٹ

جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کا پہلا دن پاکستانی بیٹرز کے نام رہا تاہم دوسرے دن پاکستانی ٹیم صرف 65 رنز کا ہی اضافی کرسکی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے پہلے روز کے اختتام پر قومی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 313 رنز بنائے تھے، دوسرے روز محمد رضوان نے 62 اور سلمان علی آغا نے 52 رنز سے کھیل کا آغاز کیا، جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں 110.4 اوورز میں 378 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

محمد رضوان 362 کے مجموعے پر 75 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد اسی اوور میں نعمان علی اور ساجد خان بھی کھاتا کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے، تینوں کھلاڑیوں کو سینوران متھوسامے نے آؤٹ کیا۔

 پاکستان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 378 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی، سلمان آغا اور امام الحق نے 93، 93 رنز بنا کر نمایا رہے جبکہ شان مسعود نے 76 اور بابر اعظم 23، عبداللہ 2 اور سعود شکیل صفر پر پویلین لوٹے، اس کے علاوہ شاہین آفریدی 7 جبکہ حسن علی نے 3 گیندوں کا سامنا کیا اور کوئی رن نہ بنا سکے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے پہلی اننگز میں سینورن متھو سوامی نے 6 وکٹ اپنے نام کی جبکہ پیرینلن نے 2 اور گیسو ربادا سمیت سیمن ہارمر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

install suchtv android app on google app store