ویسٹ انڈیز نے بارش سے متاثرہ سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1 برابر کر دی۔
یہ دوسرا میچ ٹرینیڈاڈ میں کھیلا گیا جہاں میزبان ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان ٹیم میں آج تین تبدیلیاں کی گئیں؛ حسن علی، محمد نواز اور محمد ابرار کو شامل کیا گیا جبکہ فہیم اشرف، سفیان مقیم اور نسیم شاہ آج کی ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔
پاکستان کی اننگز بارش کی وجہ سے تین بار روک گئی اور اسے 37 اوورز تک محدود کر دیا گیا۔
بارش سے متاثرہ میچ میں پاکستان نے مقررہ 37 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے۔
ڈرک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت ویسٹ انڈیز کو 35 اوورز میں 181 رنز کا ہدف ملا۔
پاکستان کی اننگز
پاکستان کی جانب سے بابر اعظم صفر، محمدرضوان 16، سلمان آغا 9 رن بنا کر آؤٹ، صائم ایوب نے23،عبداللہ شفیق نے 26 اور حسین طلعت نے31 رنز بنائے۔
جبکہ حسن نواز 36 رنز اور شاہین آفریدی 11 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیڈن سیلز نے 3 ، روسٹن چیز، ،موتی، شمار جوزف اور بلیڈز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ویسٹ انڈیز کی اننگز
ویسٹ انڈیز نے پاکستان کا 181 رنز کا ہدف با آسانی 34 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے روسٹن چیز 49 رنز اور جسٹن گریوز 26 بناکر ناقابل شکست رہے۔ رتھرفورڈ 45، شائے ہوپ 32 اور کارٹے 16 رنز بناسکے۔
پاکستان کی جانب سے حسن علی اور محمد نواز نے 2،2 وکٹیں لیں جبکہ ابرار احمد نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
تاہم دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز کی کامیابی کے بعد 3 میچز پر مشتمل سیریز1-1 سے برابر ہوگئی ہے۔
آخری میچ منگل کو کھیلا جائےگا۔