آئی ایم ایف کا اجلاس، پاکستان کیلئے اگلی قسط کی منظوری کا امکان

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 8 مئی کو طلب کرلیا گیا فائل فوٹو آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 8 مئی کو طلب کرلیا گیا

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 8 مئی کو طلب کرلیا گیا جس میں پاکستان کے لیے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ اجلاس میں پاکستان کیلئے ایک ارب بیس کروڑ ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری متوقع ہے کیونکہ پاکستان عالمی مالیاتی ادارے کی تمام شرائط پوری کرچکا ہے۔

اجلاس میں پاکستان کےلیے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کے تحت تیسرے اقتصادی جائزے کی منظوری اور موسمیاتی تبدیلی کے آر ایس ایف پروگرام کے دوسرے جائزے کی بھی منظوری متوقع ہے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ 27 مارچ کو طے پایا تھا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرولیم لیوی 1468 ارب روپے کے ہدف سے زیادہ وصول ہونے کا امکان ہے، حکومت لیوی مزید بڑھانے پر غور کر رہی ہے، آئی ایم ایف نے حکومت پر سبسڈی ختم کرنے پر زور دیا ہے۔

حکومت کی جانب سے معیشت میں بہتری اور مہنگائی میں کمی کا دعویٰ کیاگیا ہے،ذرائع کے مطابق مشرق وسطیٰ کشیدگی کی وجہ سے معاشی خطرات برقرار ہیں اور حکومت نے آئی ایم ایف کو مالی نظم و ضبط جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

install suchtv android app on google app store