ویسٹ انڈیز نے دوسرے ایک روزہ میچ کا ٹاس جیت لیا اور پہلے بائولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
کپتان ویسٹ انڈیزکا کہنا ہے کہ نمی اور موسم کی وجہ سے پہلے بالنگ کا فیصلہ کیا،پاکستان کو کم اسکور تک محدود کرنے کی کوشش کی جائیگی،بہتر کارکردگی سے سیریز برابر کرنے کی کوشش کرینگے۔
پاکستانی کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ پہلےون ڈے میں لڑکوں نے اچھا پرفارم کیا،نواز نے گزشتہ دو برس میں شاندار کارکردگی دکھائی،نوجوان کھلاڑیوں کی شمولیت اور کارکردگی خوش آئند ہے۔
ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں،حسن علی،محمدا برار اور محمد نواز کو ٹیم میں شامل کیا ہے،فہیم اشرف،سفیان مقیم اور نسیم شاہ کو آرام دیا گیا ہے۔