فیفا نے پاکستان میں فٹبال کے فروغ میں تعاون کی خواہش ظاہر کی

فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو نے پاکستان فٹبال کی ترقی میں کردار ادا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ فائل فوٹو فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو نے پاکستان فٹبال کی ترقی میں کردار ادا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو نے پاکستان فٹبال کی ترقی میں کردار ادا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

میامی میں کلب ورلڈکپ کے دوران پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر محسن گیلانی کی فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو سے ملاقات ہوئی جس میں پاکستان فٹبال کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جیانی انفینٹینو نے پاکستان فٹبال کی ترقی میں کردار ادا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا اور پاکستان فٹبال فیڈریشن کے ساتھ تعاون کیلئے پاکستان کی حکومت سے بات چیت کا بھی عزم کیا۔

اس موقع پر جیانی انفینٹینو نےکہا کہ محسن گیلانی سے ملاقات میں ویمن فٹبال کے علاوہ فیفا سیریز میں پاکستان ٹیم کی شرکت پر بات ہوئی۔

محسن گیلانی نے پاکستان فٹبال فیڈریشن اور پاکستاں فٹبال کی ترقی کیلئے اپنے پلانز سے آگاہ کیا۔

فیفا کے صدر نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محسن گیلانی کا تجربہ پاکستان فٹبال کیلئے مفید ثابت ہوگا۔

install suchtv android app on google app store