انگلینڈ کی بنگلادیش کو 21 رنز سے شکست

آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے چھٹے میچ میں انگلینڈ نے بنگلادیش کو 21 رنز سے شکست دے دی فائل فوٹو آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے چھٹے میچ میں انگلینڈ نے بنگلادیش کو 21 رنز سے شکست دے دی

آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے چھٹے میچ میں انگلینڈ نے بنگلادیش کو 21 رنز سے شکست دے دی۔

انگلینڈ کی جانب سے دیے گئے 119 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے بنگلادیشی ٹیم 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 97 رنز بناسکی۔

قبل ازیں شارجہ میں گروپ بی کی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ انگلینڈ نے سات وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز بنائے، ڈینی ویاٹ ہوڈج 41 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔

ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی سبحانہ موستری 44 رنز اور نگار سلطانہ 15 کے ساتھ قابل ذکر رہیں۔

واضح رہے کہ بنگلادیش نے اپنے پہلے میچ میں اسکاٹ لینڈ کو 16 رنز سے شکست دی تھی جبکہ یہ انگلینڈ کا پہلا میچ تھا۔

install suchtv android app on google app store