آسٹریلیا نے ایڈیلیڈ میں ہونے والے ایشیز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں بھی انگلینڈ کو شکست دے کر سیریز میں فیصلہ کن سبقت حاصل کر لی۔ آسٹریلیا نے 5 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل ایشیز سیریز میں 3 صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔
آسٹریلیا نے تیسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 82 رنز سے شکست دے دی، انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں 352 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
زیک کرالی نے 85 جیمی سمتھ نے 60 اور ول جیکس نے 47 رنز بنائے جبکہ میچل اسٹارک پیٹ کمنز اور نیتھن لیون نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔
آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 371 اور دوسری اننگز میں 349 رنز بنائے تھے جبکہ انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 286 رنز بنائے تھے۔