انڈر 19 ایشیا کپ:بنگلا دیش کو شکست دے کر پاکستان نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

پاکستان نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی فائل فوٹو پاکستان نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

انڈر 19 ایشیا کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان نے بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

دبئی میں کھیلے گئے ایونٹ کے ناک آؤٹ مقابلے میں پاکستان نے 122 رنز کا ہدف 17 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

پاکستان کی جانب سے سمیر منہاس 69 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔

عثمان خان 27 اور حمزہ ظہور 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ احمد حسین 11 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

بنگلادیش کی جانب سے اقبال حسین ایمان اور سمیع النبصیر نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلا دیش کی ٹیم 121 رنز بنا کر 27 ویں اوور میں ڈھیر ہوئی۔

بنگلا دیش کی جانب سے سمیع النبصیر 33 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان عزیز الحکیم 20، رفعت بیگ 14، شیخ پرویز جبون 9، جواد ابرار 9، کلام صدیقی 8، فرید حسن 7، محمد عبداللہ 5، ایم ڈی سوبج 2 اور سعد اسلام 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

اقبال حسین ایمان 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

پاکستان کی جانب سے عبدالسبحان اور حذیفہ احسن نے بالترتیب 4 اور 2 کھلاریوں کو آؤٹ کیا۔ علی رضا، محمد صیام اور احمد حسین نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

install suchtv android app on google app store