ایشیا کپ انڈر 19 (under 19 asia cup)کے دوسرے سیمی فائنل(pak u19 vs ban u19) میں بنگلا دیش نے پاکستان کو جیت کیلئے122 رنز کا ہدف دیدیا۔دبئی میں ہونے والی میچ کا ٹاس پاکستان نے جیتا اورپہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، بارش کے باعث میچ کو 27، 27 اوورز تک محدود کردیا گیا۔
پاکستان انڈر 19ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا
پاکستانی بائولرز کی نپی تلی بائولنگ کے سامنے بنگلا دیش کی ٹیم ریت کی دیوار ثابت ہوئی ، پوری ٹیم 26.3 اوورز میں 121 رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی،پاکستان کی جانب سے عبدالسبحان نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
حذیفہ احسن نے دو کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا،علی رضا،محمد صیام ، احمد حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔