ایشیا کپ: قومی ٹیم کے اہم فاسٹ بولر انجری کا شکار ہوگئے

فاسٹ بولر حارث رؤف ان فٹ ہو گئے ہیں فائل فوٹو فاسٹ بولر حارث رؤف ان فٹ ہو گئے ہیں

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر انجری کے باعث ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف میچ کے دوران بولنگ نہیں کروائیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فاسٹ بولر حارث رؤف ان فٹ ہو گئے ہیں لہذا وہ بھارت کے خلاف میچ میں بولنگ نہیں کریں گے۔

ٹیم مینجمنٹ کے مطابق حارث رؤف کی بیک سائیڈ میں پسلیوں میں تکلیف ہے، حارث رؤف احتیاطی طور پر بولنگ نہیں کریں گے۔

پی سی بی کے مطابق حارث رؤف کی ایم آر آئی بھی کرائی گئی ہے تاہم ایم آر آئی میں کوئی ٹئیر نہیں پایا گیا، ٹیم میڈیکل پینل حارث رؤف کا مسلسل معائنہ کر رہا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کا میچ آج دوبارہ وہیں سے شروع ہو رہا ہے جہاں کل بارش کے باعث روکا گیا تھا۔

بھارت نے گزشتہ روز 24.1 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنا لیے تھے، گزشتہ روز جب امپائرز کی جانب سے کھیل ختم کرنے کا اعلان کیا گیا تو کے ایل راہول 15 اور ویرات کوہلی 8 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔

install suchtv android app on google app store