آئی سی سی اجلاس میں ایشیا کپ کی ٹرافی کا معاملہ زیرِ بحث نہیں آیا۔ ذرائع کے مطابق، بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے بھی اجلاس کے دوران ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔
اجلاس کے بعد بعض بورڈ ممبران نے دونوں ممالک کے درمیان ایشیا کپ ٹرافی کے مسئلے کو افہام و تفہیم سے حل کرنے پر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے کو دوستانہ انداز میں نمٹانا ضروری ہے۔
ذرائع کے مطابق، آئی سی سی بورڈ میٹنگ گزشتہ روز دبئی میں ہوئی، جس میں پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی بھی شریک ہوئے۔
ذرائع نے بتایا کہ محسن نقوی نے اجلاس کے بعد کہا کہ ایشیا کپ ٹرافی کا معاملہ جلد از جلد حل ہونا چاہیے۔