انڈر19 ایشیا کپ کیلئے قومی ٹیم منتخب، کون کون شامل ہو گا؟

انڈر 19 ایشیا کپ کیلئے پاکستان کا اسکواڈ فائنل فائل فوٹو انڈر 19 ایشیا کپ کیلئے پاکستان کا اسکواڈ فائنل

پاکستان کرکٹ بورڈ نے انڈر 19 ایشیا کپ کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

فرحان یوسف اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان کی قیادت کریں گے، عثمان خان ایونٹ میں نائب کپتان ہوں گے۔

دیگر کھلاڑیوں میں عبدالسبحان، احمد حسین، علی حسن بلوچ، علی رضا، دانیال علی خان، حمزہ ظہور، حذیفہ احسن شامل ہیں۔ مومن قمر، محمد حذیفہ، محمد صیام، محمد شایان، نقاب شفیق، سمیر منہاس بھی قومی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

ٹورنامنٹ 12دسمبر سے 21 دسمبر تک دبئی میں شیڈول ہے۔ پاکستان انڈر 19 ٹیم کراچی میں آج سے تربیتی کیمپ کا آغاز کرے گی۔ پاکستان اپنا پہلا میچ 12دسمبر کو کوالیفائرسے کھیلے گا، پاکستان اور بھارت 14 دسمبر کو دبئی میں مدمقابل ہوں گے۔

پاکستان گروپ ’اے‘ میں بھارت، کوالیفائر 1 اور کوالیفائر 3 کے ساتھ شامل ہے۔ پاکستان کا تیسرا گروپ میچ 16 دسمبر کو کوالیفائر ون کے خلاف شیڈول ہے۔

ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل 19 دسمبر کو جبکہ فائنل 21 دسمبر کو کھیلا جائے گا، سرفرازاحمد ٹیم منیجر و مینٹور ہوں گے، شاہد انور ہیڈ کوچ و بیٹنگ کوچ کی خدمات انجام دیں گے۔

انڈر 19 ٹیم کے راؤ افتخار باؤلنگ کوچ ہیں اور منصور امجد فیلڈنگ کوچ مقرر کئے گئے ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store