افغانستان نے پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا

افغانستان نے پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا فائل فوٹو افغانستان نے پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا

افغانستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلئے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا، افغان ٹیم کی قیادت اسپنر راشد خان کریں گے۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 24 سے 27 مارچ تک یو اے ای کے شہر شارجہ میں کھیلی جائے گی۔

راشد خان پاکستان سپر لیگ 8 میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کررہے تھے، ان کی ٹیم نے پی ایس ایل کا کامیابی سے دفاع کیا اور ملتان سلطانز کو فائنل میں ایک رن سے شکست دی تھی۔

افغان اسکواڈ میں رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زادران، عثمان غنی، صدیق اللہ، نجیب اللہ زادران، محمد نبی، کریم جنت، افسر زازائی، عظمت اللہ عمر زئی اور گلبدین نائب شامل ہیں۔

دیگر کھلاڑیوں میں شراف الدین اشرف، مجیب الرحمان، نور احمد، فضل حق فاروقی، فرید ملک اور نوین الحق بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان 3 ٹی 20 میچز 24، 26 اور 27 مارچ کو کھیلے جائیں گے۔

install suchtv android app on google app store