ایشین کرکٹ کونسل نے نجم سیٹھی کے بیان کی تردید کردی

نجم سیٹھی فائل فوٹو نجم سیٹھی

ایشین کرکٹ کونسل نے نجم سیٹھی کے ٹویٹ کے جواب میں اعلامیہ جاری کردیا۔

ایشین کرکٹ کونسل نے اعلامیہ میں کہا ہے کہ ہمارے علم میں یہ بات آئی ہے چیئرمین نجم سیٹھی نے اے سی سی کے صدر پرتبصرہ کیا ہے جس میں کیلنڈر کی تشکیل اوراعلان کو یک طرفہ قرار دیا گیا۔

ایشین کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ کیلنڈر کی منظوری ڈویلپمنٹ کمیٹی فنانس اینڈ مارکیٹنگ نے دی، کیلنڈر کی منظوری 13 دسمبر 2022 کو ہونے والے اجلاس میں دی گئی۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کیلنڈر کے حوالے سے انفرادی طور پر تمام شرکاء کو آگاہ کردیا گیا تھا، کیلنڈر کی ای میل 22 دسمبر کو کر دی گئی تھی، ممبربورڈزکی جانب سے رسپانس موصول ہوئے لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اس حوالے تبصرہ، تجاویز اور ترامیم موصول نہیں ہوئیں۔

ایشین کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ نجم سیٹھی کا سوشل میڈیا پر بیان بے بنیاد ہے جس کی اے سی سی سختی سے تردید کرتی ہے۔

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے گزشتہ روز سیکریٹری بی سی سی آئی جے شاہ کی جانب سے ایشیا کپ شیڈول کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایشیا کپ کا میزبان پاکستان ہے ،مگر آپ اس پر کام کررہے ہیں۔

نجم سیٹھی نے سوال اٹھایا کہ اگر فیصلے اکیلے ایشین کرکٹ کونسل نے کرنے ہیں تو باقی ممبرز کی کیا ضرورت؟ ایشین کرکٹ کونسل نے کلینڈر ایئر میں بتایا کہ رواں سال ون ڈے فارمیٹ کا ایشیا کپ ستمبر میں ہوگا لیکن کہاں ہوگا؟ یہ نہیں بتایا۔

install suchtv android app on google app store