سندھ حکومت کراچی کو کچرے سے پاک کرنے کے مشن پر گامزن

سندھ حکومت کراچی کو کچرے سے پاک کرنے کے مشن پر گامزن ہے اسکرین گریب سندھ حکومت کراچی کو کچرے سے پاک کرنے کے مشن پر گامزن ہے

سندھ حکومت کراچی کو کچرے سے پاک کرنے کے مشن پر گامزن، سرکاری سطح پر کراچی صفائی مہم کا دوسرا روز ہے اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد شاہ خود شہر کے دورے پر نکل پڑے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کراچی کو صاف کرنے کے لئے پاتھ پاؤں مارنا شروع کر دیئے، خود نگرانی کے لئے مختلف علاقوں کے دوروں پر نکل پڑے، مراد علی شاہ نے ملیر، بھینس کالونی اور لیاری کا دورہ کیا۔ لیاقت کالونی، نیا آباد بھی پہنچے اور ویاں عوام سے ملے اور ان کی شکایات سنیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ ڈی آئی جی سی آئی اے کے دفتر کے باہر پڑے کچرے کے ڈھیر دیکھ کر برہم ہو گئے اور کہاکہ  ڈی آئی جی کا دفتر لیاری میں ہے لیکن اُن کو اپنے آفس کے باہر کچرا نظر نہیں آرہا،اپنے دفاتر کے باہر تو صفائی کروائیں۔ ڈی آئی جی ٹریفک اور دیگر پولیس افسران کو اپنے دفتر سے خراب گاڑیاں فوری نکالنے کی ہدایت جاری کردی ہے اور ہاکس بے روڈ پر پرانی گاڑیاں پارک کرنے پر بھی نالاں دکھائی دیئے ہیں۔ 

install suchtv android app on google app store