خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کیخلاف عدالت میں حاضر نہ ہونے پر اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی گئی۔صوبائی وزیر مینا خان آفریدی اور ڈاکٹر امجد کیخلاف بھی اشتہاری کی کاروائی شروع ہو گئی ہے.
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس پر سماعت کی ، خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی و دیگر کیخلاف 26 نومبراحتجاج کا مقدمہ درج ہے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے متعدد بار طلب کرنے کے باوجود ملزمان وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی ، صوبائی وزیر مینا خان آفریدی اور ڈاکٹر امجد پیش نہیں ہوئے، جس پر عدالت نے ملزمان کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔