سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران اسپیکر اویس قادر شاہ نے صوبائی حکومت کی ترجمان کو شدید تنبیہ کی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایم کیو ایم کی خاتون رکن قرۃ العین نے کہا کہ سمعتا افضال خود سندھ حکومت کی ترجمان ہیں۔
قرۃ العین نے مزید کہا کہ افضال جوابدہ ہیں اور اسمبلی میں سوال بھی وہی کر رہی ہیں، جس پر سمعتا افضال نے وضاحت کی کہ میں مشیر نہیں بلکہ صرف ترجمان ہوں۔
اس کے بعد اسپیکر اویس قادر شاہ نے سمعتا افضال کو ڈانٹتے ہوئے کہا، "آپ کس اختیار سے کھڑی ہو کر بول رہی ہیں؟ براہ کرم بیٹھ جائیں۔"