اللہ تعالی نے ان کے مقدر میں مایوسی لکھ دی ہے، فردوس عاشق کی پی ڈی ایم پر گرج برس

مولانا فضل الرحمان اورپی ڈی ایم کے ٹولے تضاد، ڈاکٹر فردوس عاشق File Photo مولانا فضل الرحمان اورپی ڈی ایم کے ٹولے تضاد، ڈاکٹر فردوس عاشق

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق نے اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہےکہ 2023 تک ان کا شور جاری رہے گا اور ہم اپنا کام کرتے رہیں گے اللہ تعالی نے ان کے مقدر میں مایوسی لکھ دی ہے۔

لاہور میں بچوں کےساتھ بدسلوکی کے حوالے سے لبرٹی گول چکر گلبرگ پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے زیراہتمام آگاہی واک کا انعقاد ہوا۔

آگاہی واک میں ڈی آئی جی آپریشن اشفاق خان ،ایس پی ڈولفن راشد ہدایت ،مختلف این جی اوز کے نمائندوں،سول سول سوسائٹی کے افراد اور بچے شامل ہوئے،شہریوں میں آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے


واک کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان اورپی ڈی ایم کےٹولے کے بیانیے میں تضاد نمایاں ہے، ایک طرف یہ کہتے ہیں ہم الیکشن کمیشن کو نہیں مانتے اور دوسری طرف ضمنی انتخابات میں حصہ بھی لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2023 تک ان کا شور جاری رہے گا اور ہم اپنا کام کرتے رہیں گے اللہ تعالی نے ان کے مقدر میں مایوسی لکھ دی ہے۔

install suchtv android app on google app store