پی ٹی آئی کے وکیل نعیم پنجوتھہ کا عمران خان سے متعلق بڑا دعویٰ

نعیم حیدر پنجوتھہ فائل فوٹو نعیم حیدر پنجوتھہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پارٹی چیئرمین عمران خان کو ذہنی ٹارچر کیا جا رہا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر وکیل نعیم پنجوتھہ کا ویڈیو پیغام شیئر کیا۔ ویڈیو میں پی ٹی آئی چیئرمین کے وکیل عمران خان کے حوالے سے متعدد دعوے کررہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ چیئرمین عمران خان کو ذہنی ٹارچر کیا جا رہا ہے، ان کی جان کو شدید خطرہ ہے۔

نعیم پنجوتھہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو ایک انتہائی تنگ و تاریک سیل میں رکھا گیا ہے جس میں واک کرنے کی گنجائش بھی موجود نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو سی کلاس میں رکھا گیا، چھوٹے سے سیل میں قید کیا گیا جہاں موومنٹ پر پابندی ہے۔

عمران خان کو دیے گئے کھانے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ محفوظ کھانے کے حوالے سے ہماری جو درخواست ہے وہ ابھی تک تاخیر کا شکار ہے، محفوظ کھانے کے حوالے سے ہماری تشویش برقرار ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نعیم پنجوتھہ نے مطالبہ کیا کہ ان کیمرہ کے بجائے اوپن ٹرائل کیا جانا چاہیے۔

نعیم پنجوتھہ کا کہنا تھا کہ اپنے تحفظات کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیر کو درخواست جمع کروائی جائے گی۔

install suchtv android app on google app store