جائیداد فروخت کرکے انوکھی جگہ رہائش اختیار کرنے والا جوڑا سامنے آگیا

 جائیداد فروخت کرکے کروز کو مسکن بنانے والا جوڑا سامنے آگیا فائل فوٹو جائیداد فروخت کرکے کروز کو مسکن بنانے والا جوڑا سامنے آگیا

دنیا گھومنے کا شوق ایسا کہ امریکی جوڑے نے اپنی جائیداد فروخت کرکے کروز کو ہی اپنا مسکن بنالیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے جوڑے نے 3 برس قبل اپنی تمام جائیداد صرف اس لیے فروخت کردی تاکہ وہ دنیا گھوم سکیں۔

ابتداً 76 سالہ جان اور 64 سالہ میلوڈی ہینیسی نے اپنی خواہش پوری کرنے کے لیے موٹر ہوم (ایسا ٹرک جس میں رہائش بھی ممکن ہے) خریدا اور امریکا کی سیر کو نکل پڑے تاہم جب جان گاڑی چلا چلا کر تھک گئے تب انہیں ایک ایسے کروز کا علم ہوا جس میں 9 ماہ تک سمندری سفر ممکن ہے۔

بس پھر کیا تھا کہتے ہیں ناں شوق کا کوئی مول نہیں اس جوڑے نے 2020 میں اپنا گھر، کاروبار اور موٹر ہوم سب کچھ فروخت کردیا اور کروز پر مستقل زندگی گزارنے کے لیے اپنے سفر کا آغاز کردیا۔جوڑے کے مطابق جہاں ان کی نئی زندگی پہلے سے دلچسپ ہے وہیں اس طرح زندگی گزارنا زمین پر زندگی گزارنے سے بہت سستا بھی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جوڑا فی الحال ڈومنیکن ری پبلک کے اطراف سفر کر رہا ہے جو ان کے طویل مدتی سفر کا ایک حصہ ہے۔ اس سفر میں وہ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور جنوبی بحر الکاہل جا چکے ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store