آر ایم آئی میڈیا کرکٹ: پی پی سی شاہین، زلمی اور فائیٹرز کی کامیابی

  • اپ ڈیٹ:
آر ایم آئی میڈیا کرکٹ: پی پی سی شاہین، زلمی اور فائیٹرز کی کامیابی فائل فوٹو

پشاور: (سپورٹس رپورٹر) رحمان میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے تعاون سے پشاور پریس کلب کے صحافیوں کے لئے منعقدہ ساتویں میڈیا کرکٹ لیگ کے دوسرے روز پی پی سی شاہین، پی پی سی فائیٹر اور پی پی سی زلمی کی ٹیم نے میچز جیت لئے۔

کرنل شیر خان شہید اسٹیڈیم میں جاری پشاور میڈیا کرکٹ لیگ کا پہلا میچ پی پی سی زلمی اور پی پی سی سٹارز کے مابین کھیلا گیا جس میں زلمی کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 131 رنز بنائے جس میں زوار41، انور زیب 23 اور شیخ اشفاق 35 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے، جواب میں پی پی سی سٹار ز کی ٹیم 102 رنز بناسکی، جس میں بلاول ارباب 47 ذیشان لیاقت 15 اور وحید 14 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

میڈیا کرکٹ لیگ میں دوسرا میچ پی پی سی شاہین اور ٹائیگرز کے درمیان منعقدہ ہوا جس میں شاہین کے کپتان عمران یوسفزئی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 90 رنز بنائے جس میں واحد 29، عاصم شیراز 19 رنز کیساتھ نمایاں بلے باز رہے، جواب میں پی پی سی فائیٹرز کی ٹیم 79 رنز بناسکی، اسطرح شاہین نے گیارہ رنز سے کامیابی حاصل کی۔

تیسرے میچ میں دفاعی چیمپئن پی پی سی مارخور کو پی پی سی فائیٹرز نے 18 رنز سے شکست دیدی، پی پی سی فائیٹرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 98 رنز بنائے جس میں شاہ فیصل بہترین بلے بازی کام مظاہرہ کرتے ہوئے 45 رنز بنائے دوسرے کھلاڑیوں میں شاہد خان 13 اور کامران 12 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے، جواب میں پی پی سی مارخور مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 81 رنز بناسکی۔

اس موقع پر سینئر صحافی شمیم شاہد اور محمود جان بابر مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ پشاور پریس کلب کے صدر ارشد عزیز ملک، پشاور پریس کلب کے جنرل سیکرٹری عرفان موسیٰ زئی، خیبر یونین کے جنرل سیکرٹری عمران یوسف زئی سمیت دیگر سینئر صحافی موجود تھے۔

install suchtv android app on google app store