عالمی شہرت یافتہ معروف اداکار 75 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

عالمی شہرت یافتہ معروف اداکار 75 سال کی عمر میں انتقال کرگئے فائل فوٹو عالمی شہرت یافتہ معروف اداکار 75 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

برطانوی اداکار ٹام ولکنسن 75 سال کی عمر میں چل بسے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اداکار کی موت کی تصدیق ان کے اہلِ خانہ کی جانب سے ان کے ایجنٹ نے کی۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ ٹام ولکنسن کی 30 دسمبر کو ان کے گھر پر اچانک موت واقع ہوئی، اس وقت ان کی بیوی اور دیگر اہلِ خانہ بھی موجود تھے۔

ٹام ولکنسن نے اپنے کیریئر کے دوران کئی نامور ایوارڈز جیتے اور انہیں 2 مرتبہ آسکر ایوارڈ کے لیے نامزدگیاں بھی ملی تھیں۔

install suchtv android app on google app store