بادامی باغ کے علاقے حنیف پارک میں 12 افراد کورونا وائرس کا شکار، افسوس ناک خبر آگئی

کورونا وائرس فائل فوٹو کورونا وائرس

 بادامی  باغ کے علاقے حنیف پارک میں 12 افراد کورونا وائرس کا شکار بن گئے۔

کورونا سے متاثرہ مریضوں کو 14دن کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ متاثرہ علاقے میں مزید شہریوں کے ٹیسٹ جاری ہیں۔ پولیس کی مدد سے متاثرہ علاقے کو بیریئرز لگا کر سیل کر دیا۔

انتظامیہ نے اتنے کیسز سامنے آنے پر علاقہ کو سیل کر دیا۔ محکمہ صحت کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور علاقے کو سیل کر دیا، علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی، حنیف پارک میں دو روز قبل دو کیسز سامنے آئے تھے جس کے بعد علاقے کے افراد کے ٹیسٹ کئے گئے تھے

قبل ازیں لاہور کے انارکلی دھوبی محلہ میں ایک ہی گھر کے 5 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ کورونا سے متاثر ہونے والوں میں 3 خواتین ،ایک مرد اور بچہ شامل ہیں۔ مریضوں میں شامل دونوں خواتیں لندن سے لاہور آئیں تھی۔ ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر گھر کو سیل کر دیا ہے۔

install suchtv android app on google app store