پنجاب کے بڑے شہروں میں کورونا وائرس کے 2 مشتبہ کیسز سامنے آگئے، شہریوں میں شدید تشویش

 کرونا وائرس کیسز فائل فوٹو کرونا وائرس کیسز

پنجاب کے شہروں جہلم اور راولپنڈی میں رپورٹ ہونے والے مشتبہ کرونا وائرس کیسز کی لیبارٹری رپورٹ آ گئی۔

جہلم اور راولپنڈی سے رپورٹ ہونے والے مشتبہ کرونا وائرس کیسز کی لیبارٹری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مشتبہ مریضوں کو کرونا وائرس لاحق نہیں ہوا۔

کرونا وائرس کی تصدیق نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کی لیبارٹریز سے کروائی گئی ہے، ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کا کہنا ہے کہ وائرس کی تصدیق کے لیے مشتبہ مریضوں کو چند روز سے آئسولیشن میں رکھا گیا تھا، ایک مشتبہ مریض بے نظیر بھٹو اسپتال راولپنڈی میں آئسولیشن وارڈ میں داخل ہے، مریضوں کو باقی ضروری اقدامات پورے ہونے پر ڈسچارج کر دیا جائے گا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں ابھی تک کرونا وائرس کا کوئی بھی کیس سامنے نہیں آیا، صوبے میں کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا چکے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کرونا وائرس کے شبے میں پمز لائی گئی 3 خواتین کو معائنے کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے، خواتین 3 روز قبل ایران سے زیارت کے بعد واپس پہنچی تھیں، ان خواتین کو بخار کی شکایت پر ہنزہ سے گلگت منتقل کیا گیا پھر کرونا ٹیسٹ کے لیے گلگت سے پمز اسپتال ریفر کیا گیا تھا۔ تاہم خواتین میں کرونا وائرس کی کوئی علامت نہیں پائی گئی، علامات نہ ہونے پر خواتین کا کرونا ٹیسٹ بھی نہیں کیا گیا۔

اسپتال ذرایع کے مطابق ڈاکٹرز نے مذکورہ خواتین کو اپنی نقل و حرکت گھروں تک محدود رکھنے کی ہدایت کی تھی، قومی ادارہ صحت آیندہ 2 ہفتے تک خواتین سے رابطے میں رہے گا۔

install suchtv android app on google app store