راولپنڈی میں مسافر وین دریا میں جا گری، تین افراد کی لاشیں برآمد

کہوٹہ کے علاقے آزاد پتن میں ایک مسافر وین دریا میں جاگری فائل فوٹو کہوٹہ کے علاقے آزاد پتن میں ایک مسافر وین دریا میں جاگری

کہوٹہ کے علاقے آزاد پتن میں ایک مسافر وین دریا میں جاگری۔ ریسکیو حکام کے مطابق گاڑی میں ممکنہ طور پر 8 سے 10 افراد سوار تھے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی 6 ریسکیو گاڑیاں اور 20 سے زائد اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور آپریشن شروع کر دیا گیا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق 4 افراد اپنی مدد سے گاڑی سے نکل آئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ ریسکیو ٹیم نے 3 لاشیں دریا سے نکال لیں۔ دیگر مسافروں کی تلاش جاری ہے۔

install suchtv android app on google app store