فواد چوہدری کی عثمان بزدار پر کڑی تنقید، پنجاب حکومت کا سخت ردعمل 

پنجاب کابینہ فائل فوٹو پنجاب کابینہ

پنجاب حکومت نے فواد چوہدری کے اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے ترقیاتی فنڈزکی تفصیلات جاری کردیں۔

وفاقی وزیرفواد چوہدری کے اعتراضات پر پنجاب حکومت نے جاری کردہ ترقیاتی فنڈز کی تفصیلات پیش کردیں۔ میڈیا ایڈوائزر مسرت جمشید چیمہ کے مطابق 15 جنوری 2020 تک 179 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈزریلیزکیے جاچکے ہیں، فواد چوہدری کے 77 ارب روپے جاری کرنے کے اعدادوشماردرست نہیں۔

پنجاب حکومت کے مطابق مجموعی طورپر350 ارب کا ترقیاتی بجٹ ہے جس میں سے 42 ارب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ہیں۔ حکومت پنجاب نے 15 جنوری تک اے ڈی پی کے 58 فیصد فنڈزجاری کئے ہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیرفواد چوہدری نے تحریک انصاف کی کورکمیٹی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور پنجاب حکومت کی کارکردگی پرکڑی تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ پنجاب ڈلیورنہیں کرپا رہا جس کے باعث تحریک انصاف کومجموعی طور پر دباؤ کا سامنا ہے۔

install suchtv android app on google app store